• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلش کرکٹر الیکس ہیلز کا پاکستانی ٹیسٹنگ نظام پر اظہاراعتماد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انگلش کرکٹر ایلکس ہیلز اس بار خاموش ہیں اور پاکستان کے ٹیسٹنگ نظام پر مکمل اعتماد دکھا رہے ہیں۔ گذشتہ سال17 مارچ کو اس وقت پاکستان سپر لیگ کو ختم کردیا گیا تھا جب انگلش کھلاڑی ایلکس ہیلز نے کراچی کنگز کے گروپ میں اس خدشے کا اظہار کیا تھا کہ ان کے جسم میں کورونا کی علامات ہوسکتی ہیں۔ حیران کن طور پر ایک سال بعد ایلکس ہیلز کراچی چھوڑ کر اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ ہیں۔ اسلام آباد کے فواد احمد کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اس بار ہیلز کراچی میں ٹورنامنٹ کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے فواد کے ساتھ ہفتے کی شب میچ بھی کھیلا تھا۔

تازہ ترین