واشنگٹن (جنگ نیوز) چین نے زیر زمین اڈّوں سے نیوکلیئر میزائل داغنے کی سرعت کے ساتھ صلاحیت حاصل کرلی ہے۔ ایک امریکی ماہر ہنس کرسچینسن کے مطابق اس طرح چین کسی ایٹمی حملے کا تیزی سے جواب دینے کا اہل ہوگیا ہے۔ یہ بات انہوں نے مواصلاتی سیّارے کے ذریعہ حاصل میزائل ٹریننگ ایریا کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔