• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ الیکشن کے طریقہ کار میں تبدیلی ممکن نہیں، شاہد خاقان

اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد آرڈیننس کی کوئی حیثیت نہیں، چیف الیکشن کمشنر سے بات چیت کی اور گزارشات رکھی ہیں، الیکشن کے طریقہ کار میں تبدیلی ممکن نہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے صدارتی ریفرنس مسترد کردیا ہے

سپریم کورٹ نے کچھ اپزرویشنز دی ہیں،یہ معاملہ اب پارلیمان کہ پاس ہوگا، سب جماعتوں کی مشاورت سے ترامیم کی جائیں، ہم نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہاکہ چیف الیکشن کمشنرنے کہا ہے کہ مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے۔

تازہ ترین