کراچی (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ نے خفیہ بیلٹ کے حوالے سے 1967ء کے جس کیس نیاز احمد بنام عزیز احمد کا حوالہ دیا گیا ہے۔ اس وقت عدالت عظمیٰ کی پانچ رکنی بینچ نے اس سوال کا جواب دیدیا تھا جس میں قراردیا گیا تھا کہ بیلٹ کا خفیہ ہونا مطلق نہیں ہوتا، لہٰذا اس پر مثالی عمل درآمد نہیں ہوسکتا، لیکن انتخابی عمل کے ذریعہ عملی ترجیحات کے ذریعہ ردوبدل ہوسکتا ہے۔