لاہور(نمائندہ جنگ) پنجاب حکومت نے ڈسکہ الیکشن کے تناظر میں الیکشن کمیشن کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر(آر پی او)گوجرانوالہ محمد ریاض نذیر گاڑھا اور کمشنر گوجرانوالہ سید گلزار حسین شاہ کو فوری طور پر عہدے سے ہٹاتے ہوئے او ایس ڈی بنا دیا ہے دونوں افسران کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیاہے ۔