• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد دہشتگردی عدالت نے ارشد عمر زئی کو بھائی سمیت بری کر دیا

چارسدہ (نمائندہ جنگ) اے این پی کے ایم پی اے شکیل بشیر خان عمرزئی کے قافلے پر حملے میں نامزد ملزمان تحریک انصا ف کے سابق ایم پی اے ارشد خان عمرزئی اور ان کے بھائی خورشید خان عمرزئی کو انسداد دہشت گردی عدالت نے باعزت طور پر بری کر دیا ۔تحریک انصاف کے رہنما سابق ایم پی اے ارشد عمرزئی نے اپنے بھائی خورشید خان عمرزئی کے ہمراہ میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پانچ جنوری کو چارسدہ میں غنی خان روڈ پر اے این پی کے ضلعی صدر ایم پی اے شکیل بشیر خان عمرزئی کے قافلے پر فائرنگ ہو ئی تھی جس میں ایک پولیس اہلکار شہنشاہ خان شہید ہوا۔

تازہ ترین