ملکہ برطانیہ کے شوہر پرنس فلپ کو علاج کیلئے دوسرے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
99 سالہ ڈیوک آف ایڈنبرا کو انفیکشن پر دو ہفتہ قبل اسپتال داخل کیا گیا تھا۔
بکنگھم پیلس نے توقع ظاہر کی ہے کہ پرنس فلپ رواں ہفتہ کے اختتام تک اسپتال میں رہیں گے۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز نے اپنے ہی کپتان پر 10 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔
شمالی برازیل میں گزشتہ برس ایک انفلوئنسر مونیکی فراگا اور ان کے شوہر پر تین مسلح افراد نے حملہ کیا اور انہیں ساتھ لے گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف فالس فلیگ آپریشن کی منصوبہ بندی کی ہے،
میرے اکاؤنٹ سے کی گئی پوسٹ میری مینجمنٹ ٹیم کی جانب سے کی گئی تھی، وہ پوسٹ میرے خیالات کی عکاسی نہیں کرتی: فاسٹ بولر
میچ کے بعد مہیکا اگستیا کے ساتھ اسٹیڈیم سے باہر نکلیں تو فوٹوگرافرز نے انہیں گھیر لیا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حکومت سستے معاہدوں کے ذریعے تیل خریدنے کی کوشش میں مصروف ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران آپریشن میں امریکی صدر ٹرمپ کے واضح مقاصد ہیں۔
عرب میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران نے 30 روز سے جاری جنگ میں خلیجی ممالک پر 5 ہزار 200 سے زائد حملے کیے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سابق وزیر اعظم ذوالفقار بھٹو کی برسی پر صوبے بھر میں عام تعطیل ہوگی۔
مفتی منیب الرحمان نے حکومتی کوششوں کو سراہتے ہوئے مزید کہا کہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی محنت ان شاء اللّٰہ رنگ لائے گی اور اس سے پاکستان کا عالمی مقام مزید بلند ہوگا۔
بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار پرکاش راج کی والدہ سورنا لاتھا 86 برس کی عمر میں چل بسیں، وہ کافی عرصے سے عمر سے جڑی بیماریوں میں مبتلا تھیں۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ کفایت شعاری کا عمل حکومت نے اپنے اخراجات کم کرنے سے شروع کیا۔
وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے پاکستان میں ہیومن امیونو ڈیفیشنسی وائرس (ایچ آئی وی) ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد بتادی۔
راولپنڈی کے علاقے چک بیلی روڈ پر چلتی گاڑی میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
شپ ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق کوسکو کے دونوں کنٹینر بردار جہاز آبنائے ہرمز عبور کر چکے ہیں اور ملائیشیا کی جانب رواں ہیں۔
افغانستان کے کئی صوبوں میں جمعرات سے جاری شدید بارشوں سے تباہی مچ گئی ہے۔