• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کافی کا زیادہ استعمال دل کیلئے خطرناک

ایک نئی تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ انسانی صحت کے لیے مفید قرار دی جانے والی کافی کا زیادہ استعمال دل کے لیے مضر صحت ثابت ہو سکتا ہے۔

مصروف ترین روٹین کے دوران خود کو متحرک رکھنے اور دماغ کو جگائے رکھنے کے لیے استعمال کی جانے والی کافی سے متعلق طبی و غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ لمبے عرصے تک اگر ایک دن میں 5 سے 6 کپ کافی کا استعمال کیا جائے تو اس کے سبب دل کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے، زیادہ کافی پینے کے نتیجے میں انسانی خون میں لپیڈز ( فیٹ) کی مقدار بھی بڑھ جاتی ہے جس کے سبب ہارٹ اٹیک کے خدشات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

آسٹریلین یونیورسٹی کی جانب سے کی گئی دنیا کی پہلی جینیٹک اسٹڈی کے نتیجے میں شائع ہونے والی ہیلتھ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے وزن میں کمی، بھوک مٹانے یا دماغی کارکردگی بڑھانے کے لیے استعمال کی جانے والی کافی کا زیادہ استعمال دل کے لیے مضر صحت ہے اور ہارٹ اٹیک میں بننے والے اسباب میں سے ایک سبب زیادہ کافی کا استعمال بھی ہے۔

تحقیق کے دوران کافی کے استعمال اور خون میں موجود کولیسٹرول لیول اور لیپیڈز میں گہرا تعلق پایا گیا ہے۔


محقیقین کے مطابق لمبے عرصے تک روز مرہ کی روٹین میں کافی کے زیادہ استعمال کے نتیجے میں دل کی کارکردگی خراب ہونے کے واضح ثبوت ملے ہیں، وقتی طور پر دماغی کاکردگی اور تازہ دم محسوس کروانے والی کافی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتی ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ جتنا کافی کا زیادہ استعمال کیا جائے گا اتنا ہے دل کے عارضے کے بڑھنے کے خدشات میں بھی اضافہ ہوتا چلا جائے گا۔

تازہ ترین