• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم اورنگزیب کا فواد چوہدری کو نئی نوکری ڈھونڈنے کا مشورہ

ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے نئی حکمت عملی کے تحت نئی نوکری ڈھونڈنے کا مشورہ دے دیا۔

مریم اورنگزیب نے فواد چوہدری کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سینٹ اور ڈسکہ کے ووٹ چوروں کی چیخیں نکلنا شروع ہوگئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آٹاچینی بجلی گیس دوائی چور ووٹ کی طاقت سےگھبرا چکے ہیں، عوام کی جیب کاٹنےوالے لٹیرے ووٹ کی طاقت سےگھبرا چکے۔

مریم اورنگزیب نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ 24گھنٹےپہلے شدید گھبراہٹ چوروں کے گھر جانے کی نوید سُنا رہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ نئی حکمت عملی کے تحت نئی نوکری ڈھونڈنا شروع کریں فواد صاحب۔

اس سے قبل فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ اپوزیشن سینٹ انتخابات کیلئے ایک ہاری ہوئی جنگ میں توانائیاں لگا رہی ہے ، 24 گھنٹوں بعد اپوزیشن کا رونا دھونا شروع ہو جائے گا۔

تازہ ترین