• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیشا پٹانی نے ٹائیگر شروف کو کونسا جانور کہا؟

بالی ووڈ کی نوجوان اداکارہ دیشا پٹانی نے اپنے دوست اور ساتھی اداکار ٹائیگر شروف کو خرگوش کہہ دیا۔

دیشا پٹانی نے ٹائیگر شروف کی 31ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکار کی کچھ تصویریں شیئر کیں۔


مذکورہ تصویروں میں ٹائیگر شروف خرگوش لگ رہی ہیں یعنی یہ تصویریں خرگوش والے فلٹر سے لی گئی ہیں۔

دیشا پٹانی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ٹائیگر شروف کو اُن کی 31ویں سالگرہ کی مبارکباد دی۔

اداکارہ نے لکھا کہ ’تُم ہمیشہ خرگوش کی طرح مسکراتے اور چمکتے رہو۔‘

اُنہوں نے اپنی پوسٹ کیپشن میں دل والے اور گلے ملنے والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ٹائیگر شروف نے اپنی دوست اور ساتھی اداکارہ دیشا پٹانی کو اپنے ایکشن سے حیران کردیا تھا۔

ٹائیگر شروف نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ الٹی قلابازی کھاتے ہوئے 10 فٹ ہوا میں بلند ہوکر کک لگا رہے تھے۔

ٹائیگر شروف کی اس ویڈیو پر دیشا پٹانی سمیت اداکار کے مداحوں نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے ویڈیو کو بےحد پسند کیا تھا۔

تازہ ترین