• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: ن لیگ کے اراکین نے ہمارے رکن اسمبلی کو خریدنے کی کوشش کی، کامران بنگش

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں نے ہمارے رکن صوبائی اسمبلی کو خریدنے کی کوشش کی ہے۔

جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کامران بنگش کا کہنا تھا کہ مردان سے پی ٹی آئی کے ایم پی اے عبدالسلام آفریدی کو 8 کروڑ روپے کی آفر ہوئی۔

کامران بنگش نے بتایا کہ مڈل مین عادل کے ذریعے عبدالسلام آفریدی سے رابطہ کیا گیا۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ عبدالسلام آفریدی معاملہ وزیراعلیٰ محمود خان کے نوٹس میں لائے۔


انھوں نے کہا کہ ہمارے ایم پی اے کے پاس چیٹ ریکارڈ موجود ہے، ہمارے کہنے پر ایم پی اے نے مڈل مین عادل سے بات جاری رکھی۔

کامران بنگش کا کہنا تھا کہ ہمارے ایم پی ایز بکنے والے نہیں ہیں، ہمارے دیگر اراکین اسمبلی کو بھی پیسوں کی آفر کی گئی۔

مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عباس آفریدی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں مصروف ہوں عبدالسلام آفریدی اور عادل کو نہیں جانتا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چیٹ پی ٹی آئی نے خود بنائی ہے۔

تازہ ترین