آپ آف لائن ہیں
جمعرات9؍ رمضان المبارک 1442ھ22؍اپریل 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

فلم کپتان میں جمائما کا کردار ادا کرنیوالی سعیدہ امتیاز کی بولڈ تصویر پر تنقید

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )عمران خان کی بائیوگرافی پر مبنی فلم ’کپتان‘میں ان کی سابقہ اہلیہ جمائما کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ سعیدہ امتیاز کی بولڈ انداز میں تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے 1992 میں پاکستان کو ورلڈ کپ جتوایا اور وہ کرکٹ کی دنیا میں آج بھی بلند مقام رکھتے ہیں ، ان کی زندگی دلچسپ واقعات اور نشیب و فراز سے بھری پڑی ہے جسے مد نظر رکھتے ہوئے ان کی زندگی پر فلم بنائی جارہی ہے جس میں عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ کا کردار کشمیری نژاد امریکی ماڈل اداکارہ سعیدہ امتیاز نبھار ہی ہیں۔ سعیدہ امتیاز نے اپنی مختصر لباس میں اپنی بولڈ تصویر انٹر نیٹ پر شیئر کی ہے جو کہ تیزی سے صارفین کی توجہ کا مرکز بن رہی ہے ۔اداکارہ نے اپنی تصویر کے ساتھ کیپشن میں گانے کے بول شیئر کیے جو کچھ یوں ہیں ”نہ ہم روکیں نہ تو رکو۔۔۔ پیار کی راہ میں لے چلو“۔سعیدہ امیتاز 2018 میں بننے والی جاوید شیخ کی فلم ’وجود‘ میں بھی مرکزی کردار ادا کیا تھا وہ اس کے علاوہ 2017 میں بننے والی فلم ’راستہ“، ”ری ڈرم“ میں بھی مرکزی کردار ادا کرچکی ہیں۔

دل لگی سے مزید