آپ آف لائن ہیں
جمعرات9؍ رمضان المبارک 1442ھ22؍اپریل 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ایم اے جناح روڈ، نوجوان کی بس ہوسٹس پر فائرنگ کے بعد خودکشی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بریگیڈ تھانے کی حدود ایم اے جناح روڈ تاج کمپلکس انٹرسٹی بس اڈے کے قریب فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک جبکہ نوجوان لڑکی شدید زخمی ہوگئی، فائرنگ سے ہلاک ہونے والے نوجوان کی لاش سول جبکہ زخمی لڑکی کوجناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں لڑکی کی حالت تشویشناک بنائی جاتی ہے۔پولیس نے بتایا کہ نوجوان کی شناخت 21 سالہ ملک شاہ زیب اور زخمی لڑکی کی شناخت 23 سالہ تنزیلا عرف ایمان کے نام سے ہوئی ہے ۔شاہ زیب انٹرسٹی بس پرملازمت کرتا تھا جبکہ زخمی لڑکی بھی انٹر سٹی بس سروس کی ہوسٹس ہے۔پولیس نے مزید بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ہلاک نوجوان نے پہلے نائن ایم ایم پستول سے لڑکی پر فائرنگ کی اورپھر اس کے بعد خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی ،لڑکے کوایک گولی سر پر جبکہ زخمی لڑکی کو ایگ گولی پیٹ اور دو گولیاں ران پرلگیں پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پرواقعہ پسندنا پسند کا معلوم ہوتا ہے تاہم پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید