کراچی(جنگ نیوز)ٹینس میں پاک بھارت ایکسپریس پھر سے چلنے والی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق اور بھارت کے روہن بوپننا میکسیکو میں اے ٹی پی 500 اکاپلکو ٹینس چیمپئن شپ ڈبلزم میں بحیثیت پارٹنر شرکت کریں گے۔ ٹورنامنٹ 15مارچ سے شروع ہوگا۔ دونوں 2014 میں شینزن چیمپئن شپ کے بعد علیحدہ ہوگئے تھے۔ اعصام اور بوپننا نے 2010 میں یوایس اوپن چیمپئن شپ کے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی جہاں انہیں امریکا کے برائن براردان نے ہرادیا تھا۔ انہوں نے 2014 میں بھی مختصر وقت کیلئے ساتھ کھیلا تھا۔ اعصام الحق کا کہنا ہے کہ ہم نے فی الحال میکسیکو ایونٹ کیلئے جوڑی بنائی ہے، ابھی مستقبل سے متعلق بات نہیں ہوئی۔ اس ٹورنامنٹ کیلئے بہت پرجوش ہوں، ہوسکتا ہے کہ ہم مزید ایونٹس میں اکھٹے شرکت کریں۔