اسلام آباد(نمائندہ جنگ) سینئر قانون دان فاروق ایچ نائیک نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر پاکستان نے سپریم کورٹ سے رائے مانگی تھی، اگر یہ الیکشن آئین کے نیچے ہے تو پہلے آئین ہی بدلنا پڑے گا، آرٹیکل 59 میں بھی ووٹنگ کا ایک طریقہ کار دیا گیا ہے، دس ووٹوں سے منتخب ہونے والے کو بارہ ملیں تو دو ووٹ دوسری ترجیح کو ٹرانسفر ہو سکتے ہیں،اوپن بیلٹ میں ایسا کرنا ممکن نہیں ہو گا، الیکشن ایکٹ بھی ووٹ کے خفیہ ہونے کی بات کرتا ہے۔