مردان (نمائندہ جنگ)صو با ئی حکو مت کی جا نب سے نیبر ڈ ہوڈ اور یلج کو نسلو ں کے لئے مختص رقم میں اچا نک کٹو تی کے خلا ف صو بہ بھر کے ناظمین سر اپا احتجا ج بن گئے اور صوبائی حکومت کے خلا ف سڑکو ں پر آنے اور دمادم مست قلندر کر نے کا اعلا ن کر دیا جبکہ اس حوالے سے صو بہ بھر کے نا ظمین کا اجلا س آئندہ جمعہ کو پشاور میں طلب کر دیا۔منگل کے روز ضلع مردان سمیت مختلف اضلا ع کے ناظمین کا اجلاس صوبا ئی صدر ساجد مہمند کے زیر صدارت منعقد ہو ا ۔اجلا س میں صو با ئی جنرل سیکر ٹر ی والد میر کشمیر ی ، صوابی کے صدر فضل امین کر ک سے ملک فقیر کو ہا ٹ سے شعیب خان بنو ں سے شاہ خا لد اور پشاور کے صدر ر حیم خا ن اور دیگر نے شر کت کی ۔اس مو قع پر مقر رین نے کہا کہ صوبائی حکو مت کی جا نب سے مختص فنڈ میں کٹو تی کے بعد علاقے میں تر قیا تی کا م مکمل نہیں ہو سکتا اور حکومت کا یہ اقدام عوام کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے ۔ حکو مت کی جانب سے مختص فنڈ میں اچا نک 75 فیصد کٹو تی کا اعلا ن سراسر زیا دتی ہے ۔