• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمدشہی ٹائون کے قریب کنویں سے نوجوان کی لاش برآمد

کوئٹہ ( اسٹا ف رپورٹر) سریاب لنک بادینی کے قریب کنویں سے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے پولیس کے مطابق خالق شہید پولیس کو گزشتہ روز اطلاع ملی تھی کہ محمد شہی ٹائون قبرستان کے قریب کنویں میں لاش پڑی ہوئی ہے جس پر پولیس اور ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کو نکل کر ہسپتال پہنچائی جہاں لاش کی شناخت عبدالفتح ولد عبدالحمید سکنہ کلی بنگلزئی گولی مار چوک کے نام سے ہوئی وہ محمد شہی ٹائون میںاپنے سالے کے گھر آیا تھا منگل کو وہ گھر سے نکلا اور قریب ہی کنویں میں گر کر جاں بحق ہو گیالاش ضروری کارروائی کے بعدلواحقین کے حوالے کردی گئی۔
تازہ ترین