آپ آف لائن ہیں
جمعہ3؍رمضان المبارک 1442ھ 16؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

شوٹنگ پر والد کی موجودگی سے دھرم جی کے ساتھ وقت نہیں گزار پاتی تھی، ہیما مالنی

بالی ووڈ کی ڈریم گرل اور ماضی کی شہرت یافتہ اداکارہ ہیما مالنی نے کہا ہے کہ جب وہ فلموں میں کام کرتی تھیں اور شوٹنگ کے لیے جب آتی تھیں تو انکے ساتھ انکے والد ہوا کرتے تھے۔

اس صورتحال کی وجہ سے  وہ اور دھرم جی (دھرمیندر) ایک ساتھ زیادہ وقت نہیں گزار پاتے تھے۔ یہ انکشاف ماضی کی بالی ووڈ سپر اسٹار نے انڈین آئیڈل 12 میں تقریب کے دوران کیا۔ 

انکا کہنا تھا کہ جب کسی گانے کی شوٹنگ ہوتی تھی تو اس شوٹ کے لیے بالخصوص انکے والد ساتھ ہوا کرتے تھے جسکی وجہ سے وہ اور دھرمیندر تنہائی میں اکھٹے وقت نہیں گزار پاتے تھے۔


یہ واقعہ شیئر کرتے ہوئے انھوں نے مزید کہا کہ عموماً ویسے تو شوٹنگ پر میری والدہ یا آنٹی میرے ساتھ ہوا کرتی تھیں، لیکن ایک گانے کی شوٹنگ کے دوران میرے والد میرے ساتھ تھے، اور وہ یہ بات پسند نہیں کرتے تھے کہ میں اور دھرم جی تنہائی میں کچھ وقت گزاریں کیونکہ انھیں معلوم تھا کہ ہم دونوں میں دوستی ہے۔ 

مجھے یاد ہے کہ جب ہم کار میں سفر کرتے تھے تو میرے والد بالکل میری برابر والی سیٹ پر بیٹھا کرتے تھے، اور دھرم جی دوسری سیٹ پر ہوجایا کرتے تھے۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید