• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیما مالینی کی شادی رکوانے کیلئے دھرمیندر ان کے گھر پہنچ گئے تھے

بالی ووڈ کوئی ہما مالینی کی شادی روکنے کے لیے دھرمیندر نشے کی حالت میں ان کے گھر پر پہنچ گئے تھے جس کا ذکر ہیما نے اپنی سوانح حیات میں تفصیل کے ساتھ کیا ہے۔

بھارت کے سنہرے دور کی سنہری جوڑی دھرمیندر اور ہمیا مالینی کی شادی سے متعلق ایک دلچسپ واقعہ سامنے آیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیما مالینی کی شادی ساتھی اداکار جتندر سے ہونے والی تھی، جس کی وجہ ہیما مالینی کے والدین کا دھرمیندر کو پسند نہ کرنا تھا۔

ہیما کی والدہ جیا اس وجہ سے دھرمیندر کو پسند نہیں کرتے تھے کیونکہ دھرم سنگھ دیول پہلے سے ہی شادی شدہ تھے اور دو بچوں کے باپ بھی تھے۔

اداکارہ ہیما مالینی نے والدین نے ان کی شادی جتندر سے کرنے کا فیصلہ کیا جس کے لیے دونوں کے اہلِ خانہ مدراس (چنئی) پہنچ گئے۔

مذکورہ خبر میڈیا سے نہ چھپ سکی اور شادی سے پہلے ہی خبروں کی زینت بن گئی، جسے ممبئی میں بیٹھے دھرمیندر کو ہلا کر رکھ دیا۔

دھرمیندر خبر پڑھنے کے بعد جتندر کی گرل فرینڈ شوبھا سپی (جو اب اس وقت ان کی بیوی بھی ہیں) کے پاس پہنچے اور انھیں لے کر مدراس کے لیے روانہ ہوگئے۔

دھرمیندر غصے کے ساتھ ساتھ نشے کی حالت میں بھی تھے اور ہیما مالینی کے گھر عین اس وقت پہنچ گئے جب ان کی اور جتندر کی شادی ہونے والی تھی۔

جیسے ہی دھرمیندر ان کے گھر پہنچے تو ہیما کے والد نے ان سے کہا کہ آخر وہ ان کی بیٹی کی زندگی سے کیوں نہیں نکل جاتے؟ جبکہ اس دوران انھوں نے دھرمیندر کو دھکا بھی دیا لیکن وہ اپنی جگہ سے نہ ہلے۔

دھرمیندر نے ہیما سے ملنے کی درخواست کی تو ان کے والدین نے یہ درخواست قبول کرلی، تاہم ملاقات کے دوران دھرمیندر ہیما مالینی کو منانے میں کامیاب ہوگئے اور ہیما نے جتندر سے شادی سے انکار کردیا۔

جتندر اور ان کے اہلِ خانہ اپنی اس بے عزتی کو برداشت نہ کر سکے اور فوراً ہمیا مالینی کے گھر سے نکل گئے۔

بعد ازاں ہیما مالینی کی شادی دھرمیندر سے ہوئی جس کے بعد ان کی دو بیٹیاں پیدا ہوئیں جن میں ایک اداکارہ ایشا دیول اور ایک اہانا دیول شامل ہیں۔

تازہ ترین