• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد سے سینیٹ کی جنرل نشست پر حکمران اتحاد کے 16 ووٹ کیسے کم ہوگئے؟

قومی اسمبلی میں حکومتی اتحاد کے 180 ارکان تھے جبکہ اس کے امیدوار حفیظ شیخ کو 164 ووٹ ملے۔

اسلام آباد سے سینیٹ کی نشست پر اپوزیشن اتحاد کے پاس 160 ارکان تھے مگر ان کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کو 169 ووٹ ملے۔

وزیراعظم عمران خان کی حکومت کو ایوان میں سادہ اکثریت کے لیے 172 ووٹ چاہئیں لیکن سینیٹ نشست پر نتائج نے اس پر سوالیہ نشان لگادیا ہے۔


اسلام آباد سے جنرل نشست پر حکمران اتحاد کے مجموعی طور پر 16 ووٹ کم حاصل کیے، جن میں سے 7 مسترد ہوئے ہیں جبکہ 9 ووٹ یوسف رضا گیلانی کو پڑگئے۔

سینیٹ کی اس جنرل نشست پر اپوزیشن اتحاد کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کی کامیابی نے کئی سوالات کھڑے کردیے ہیں۔

دوسری طرف اپوزیشن جماعتوں نے یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے بعد وزیراعظم عمران خان سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا ہے۔

اس کے ساتھ پی ٹی آئی حکومت کی وزراء نے مشترکہ پریس کانفرنس میں اس بات کا اعلان کیا کہ وزیراعظم عمران خان جلد ہی قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے۔

تازہ ترین