• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر لیگ میں شریک کھلاڑیوں، آفیشلز کو ویکسین لگانے کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ 6 میں شریک تمام کھلاڑیوں اور آفیشلزکو کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کیاہے۔ ویکسین کی یہ ڈوز جمعرات کولگائی جائے گی تاہم یہ اختیار کھلاڑیوں اور آفیشلز کے پاس ہوگا کہ آیا وہ کورونا ویکسین لگواناچاہتے ہیں یا نہیں۔ پی سی بی گذشتہ چند عرصے سے قومی اور وفاقی حکومت کے عہدیداران سے رابطے میں تھا، جہاں انہیں قومی کرکٹ ٹیم کی بین الاقوامی مصروفیات اور ایچ بی ایل پی ایس ایل کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کی صحت کو بہت سنجیدگی سے لیتا ہے، اپنی ڈیوٹی آف کیئر پالیسی کے تحت ہم نے کورونا ویکسین کا ایک حصہ حاصل کیا ہے جسے پی ایس ایل 6 کے بائیو سیکیور ببل میں موجود تمام افراد کولگانے کی پیشکش کررہے ہیں۔

تازہ ترین