• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اب غلطی کرنے پر ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائیں گے، سرفراز احمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ میں اس وقت ہم جہاں ہیں، وہاں غلطیوں کی کوئی گنجائش نہیں ہےاب غلطی کی تو ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائیں گے۔ مسلسل چوتھا میچ ہارنے کے بعد انہوں نے کہا کہ ہمیں تینوں شعبوں میں اچھا پرفارم کرنا ہوگا۔ فیلڈنگ میں زیادہ محنت کرنا ہوگی۔اسلام آباد یونائٹیڈ نے جیسا پاور پلے میں کھیلا اس سے میچ ہمارے ہاتھ سے بالکل نکل گیا۔ سرفراز احمد نے کہا کہ ذاتی پرفارمنس پر اس وقت خوش ہوتا ہوں جب اننگز ٹیم کیلئے کام آئے۔ اپنی بیٹنگ مزیدبہتر کرنے کیلئے بھرپور محنت کی ہے۔ امید ہے کہ گلیڈی ایٹرز فائٹ بیک کریں گے۔کوشش کررہے ہیں مگر قسمت ساتھ نہیں دے رہی۔

تازہ ترین