• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تم جیتو یا ہارو،ہمیں تم سے پیار ہے: سرفراز کیلئے نعرے

کراچی( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) نیشنل اسٹیڈیم میں بدھ کو میچوں میں ورکنگ ڈے ہونے کے باوجود تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ کورونا ایس او پیز کی وجہ سے ٹیموں کی آمد کے موقع پر مین گیٹ پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں کی تعداد کم کردی گئی تھی۔ کھلاڑیوں نے گلوز پہنے ہوئے تھے ۔ بابر اعظم کی بیٹنگ کے دوران تماشائیوں نے کھڑے ہوکر انہیں داد دی۔سرفراز احمد کو دیکھ کر ایک تماشائی نے آواز لگائی تم جیتو یا ہارو،ہمیں تم سے پیار ہے،تماشائی پاکستان زندہ باد کے نعرے لگارہے تھے۔

تازہ ترین