• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ریونیو بورڈ کرپشن کاشکار‘ تاجروں کی ہڑتال کی دھمکی

کراچی(رپورٹ/رفیق بشیر)سندھ ریونیو بورڈ کی کرپشن کے خلاف تاجروں اور صنعت کاروں نے ہڑتال کی دھمکی دیدی ‘حکومت سندھ جتنے نئے ادارے بنا رہی ہےاتنی ہی کرپشن صوبے میں پھیل رہی ہے ۔گزشتہ چند برسوں میں حکومت نے مختلف ٹیکس جمع کرنے کے لئے کارپوریٹ ادارہ سندھ ریونیو بورڈ قائم کیا۔سرکاری جگہ نہ ملنے پر بورڈ کا صدر دفتر شاہین کمپلیکس آئی آئی چندریگرروڈ پرقائم کیاگیا ہے۔تاہم یہ ادارہ بھی ٹیکس وصولی کی بجائے دیگر محکموں کی طرح بدعنوانی کا شکار ہوچکا ہے ‘سندھ ریونیوبورڈکے فیلڈدفاتر کرپشن کا مرکز بن چکے ہیں بورڈ کے افسران و اہلکار اپنی مرضی کا ٹیکس ڈیمانڈ جاری کردیتے ہیں۔ جب ٹیکس گزارزیادہ ٹیکس کی شکایات کرتا ہے تو اس سے کہاجاتاہے کہ مک مکاکرلویا پھر ڈیمانڈنوٹ کے خلاف تحریری شکایات کردو۔اپیل کی صورت میں ٹیکس دہندہ کو کہا جاتا ہے کہ کئی ہزار درخواستیں پہلے ہی پڑی ہیں‘صاحب کو فرصت ملے گی تو دیکھیں گے۔اس طرح اپیل کرنے کا نمبر کئی سال پر چلا جاتا ہے‘ سالانہ ٹیکس ادائیگی کے سال کی مدت ختم ہوجاتی ہے ۔بورڈ پرانا ٹیکس ڈیمانڈ اور اس کے ساتھ نیا ٹیکس ڈیمانڈ جاری کردیتا ہے۔ جس کی رقم کروڑوں میں ہوجاتی ہے۔اس صورتحال میں سندھ کے تاجر وصنعت کار شدید مشکلات کا شکار ہیں۔محکمہ کسی صورت رشوت کے بغیر تاجروں و صنعت کاروں کو ریلیف دینے کو تیار نہیں ہے ۔

تازہ ترین