• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میانمار میں فوجی حکومت کا بھیانک دن، 38مظاہرین مار ڈالے، کئی شہروں میں عوام پر فائرنگ

ینگون(اے ایف پی/جنگ نیوز)میانمار میں فورسز نے فوجی حکومت کیخلاف احتجاج کرنےوالے مظاہرین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 38 افراد ہلاک ہوگئے۔

دھرپوپ فرانسس نے میانمار کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ تشدد کے ذریعے ینگون کے عوام کی امیدوں کو نہیں دبایا جاسکتا۔میانمار میں مارشل لا لگائے جانے اور فوجی حکومت کا بھیانک دن دیکھنے میں آیا۔

جہاں مختلف شہروں میں فوج مخالف مظاہرہ کرنےوالے شہریوں پر فائرنگ کردی گئی جس کے نتیجے میں 38 افراد ہلاک ہوگئے،برطانوی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونےوالے مظاہرین میں دو نوجوان بھی شامل تھے،اقوام متحدہ کے سفیر نے بدھ کو میانمار کی تاریخ کا خونی دن قرار دیا۔

ان کاکہنا تھا کہ 50 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں،مارشل لا کے بعد سے جمہوری رہنما آنگ سان سوچی نظر بند ہیں،مظاہرین ان کی رہائی کا مطالبہ کررہے ہیں،میانمار پر عالمی مذمت بڑھتی جارہی ہے۔

تازہ ترین