اسلام آباد(نمائندہ جنگ)قومی اسمبلی میں پولنگ کے دوران دو واقعات ہو ئے جس میں بیلٹ پیپر خراب ہو گئے ،بیلٹ پیپر جاری کرنے کی ایک درخواست منظور دوسری مسترد ہو گئی ،قومی اسمبلی میں الیکشن کمیشن کےریٹرننگ افسر کو دو ارکان کی طرف سے نیا بیلٹ پیپر جاری کرنے کی درخواست ملی ،آصف علی زرداری نے ووٹ پول کرنے سے پہلے ہی درخواست دی کہ ان کا بیلٹ پیپر خراب ہو گیا ہے ،انہیں نیا بیلٹ پیپر جاری کیا جا ئے ،ریٹر ننگ افسر نے اسی وقت انہیں نیا بیلٹ پیپر جاری کر دیا اور انہوں نے اپنا ووٹ ڈالاجبکہ وفاقی وزیر عہدے کے حامل کشمیر کمیٹی کے چیئر مین شہر یار آفریدی نے ووٹ پول کرنے کے بعد درخواست دی کہ بیلٹ پر ٹک لگانے کی بجائے غلطی سے دستخط کردیا اس لئےنیا بیلٹ پیپر پر جاری کیا جا ئےلیکن الیکشن کمیشن نے شہر یار آفریدی کی درخواست مسترد کر دی اور یہ ووٹ مسترد ہو گیا ۔