اسلام آباد (نمائندہ جنگ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا اپنا ووٹ بھی مسترد ہوا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما نوید قمر کا کہنا تھاکہ شہریارآفریدی اورزرتاج گل کا ووٹ بھی مسترد ہوا۔ مسترد شدہ ووٹوں پر اوور رائٹنگ کی ہوئی تھی۔