• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسکہ الیکشن، سیالکوٹ کے ڈی سی اور ڈی پی او کو بھی ہٹادیا گیا

لاہور( نمائندہ جنگ) پنجاب حکومت نے ڈسکہ الیکشن کے تناظر میں الیکشن کمیشن کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر(آر پی او) اور کمشنر گوجرانوالہ کے بعد گزشتہ روز سیالکوٹ کے ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی بھی فوری طور پر عہدے سے ہٹاتے ہوئے او ایس ڈی بنا دیا ۔انہیں ایس اینڈ جی اے ڈی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تازہ ترین