لاہور(نمائندہ جنگ)لاہورکی کیمپ جیل میں گزشتہ روز موٹروے زیادتی کیس کی سماعت کے دوران مرکزی ملزم عابد ملہی اور شفقت محمود پر فرد جرم عائدکردی گئی۔دونوں ملزمان نےصحت جرم سے انکار کردیا۔سماعت کیمپ جیل میں ہوئی ،10 سرکاری گواہان کےبیانات قلمبند ہوئے، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس کی سماعت کی۔عدالتی کارروائی کے دوران 10سرکاری گواہان کے بیانات قلمبند کئے گئے جن میں تفتیشی ٹیم،ڈولفن پولیس،موٹروے مکینک اور مدعیہ کا میڈیکل کرنے والے ڈاکٹرز شامل ہیں۔