• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی و اپوزیشن ارکان نے ریٹرننگ آفیسر کے احکامات کی دھجیاں بکھیر دیں

اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی میں سینیٹ انتخابات کیلئے پولنگ کے موقع پر حکومتی و اپوزیشن ارکان نے ریٹرننگ آفیسر کے احکامات کی دھجیاں بکھیر دیں،الیکشن کمیشن کا عملہ بے بس نظر آیا،بار بار اعلان کے باوجود ارکان ووٹ پول کرنے کے بعد ایوان سے جانے کی بجائے وہاں موجود رہے۔بدھ کو قومی اسمبلی ہال میں سینیٹ کی2نشستوں کیلئے پولنگ ہوئی۔ حکومتی و اپوزیشن ارکان اپنا ووٹ پول کرنے کے بعد ایوان میں موجود رہے اور خوش گپیوں میں مصروف رہے ، ریٹرنگ آفیسر مسلسل اعلان کرتے رہے کہ جن ارکان نے ووٹ پول کر لیا ہے وہ ایوان سے چلے جائیں۔ حکومت و اپوزیشن ارکان نے ریٹرنگ آفیسر کے احکامات کو اہمیت نہ دی اور ایوان میں موجود رہے۔

تازہ ترین