آپ آف لائن ہیں
جمعرات2؍ رمضان المبارک 1442ھ15؍اپریل 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

دنیا: کورونا وائرس سے اموات 25 لاکھ 73 ہزار سے متجاوز

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 11 کروڑ 58 لاکھ 50 ہزار 566 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 25 لاکھ 73 ہزار 462 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 17 لاکھ 42 ہزار 28 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 90 ہزار 177 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 9 کروڑ 15 لاکھ 35 ہزار 76 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 31 ہزار 652 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 94 لاکھ 56 ہزار 377 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 89 لاکھ 21 ہزار 400 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 14 ہزار 357 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 3 ہزار 325 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 57 ہزار 471 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 11 لاکھ 56 ہزار 923 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 2 لاکھ 59 ہزار 402 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 7 لاکھ 22 ہزار 221 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 87 ہزار 823 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 42 لاکھ 90 ہزار 135 ہو چکی ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 23 ہزار 783 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 41 لاکھ 94 ہزار 785 ہو چکی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 87 ہزار 542 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 38 لاکھ 10 ہزار 316 رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 70 ہزار 247 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 31 لاکھ 36 ہزار 321 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 98 ہزار 635 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 29 لاکھ 76 ہزار 274 ہو گئے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 28 ہزار 771 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 27 لاکھ 34 ہزار 836 ہو چکے ہیں۔

جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 71 ہزار 711 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 24 لاکھ 72 ہزار 896 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔


سعودی عرب اسی فہرست میں 42 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 510 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 78 ہزار 333 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین کا اس فہرست میں نمبر 85 ہو چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 89 ہزار 943 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 ہوگئی۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 30 ویں نمبر پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 519 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 63 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 987 مریض شفایاب ہو گئے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 13 ہزار 76 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 85 ہزار 435 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 40 ہزار 473 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 90 لاکھ 97 ہزار 413 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 17 ہزار 117 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 559 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 5 لاکھ 55 ہزار 242 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید