این اے 75 ضمنی الیکشن میں بےضابطگیوں کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ کا ان کیمرہ اجلاس ہوا جس میں آئی جی پنجاب انعام غنی اور چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک الیکشن کمیشن میں ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے ۔
ڈسکہ کے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے معاملے پر فرائض سے غفلت برتنے پر الیکشن کمیشن نے آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب کو طلب کر رکھا تھا ، الیکشن کمیشن نے دونوں کو نوٹسز جاری کیے تھے۔
آئی جی پنجاب انعام غنی اور چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک الیکشن کمیشن میں ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے، آئی جی پنجاب اور چیف سیکریٹری نے ڈسکہ انتخابات میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر بریفنگ دی۔
ڈسکہ کے معاملے پر الیکشن کمیشن میں دو گھنٹے سے زائد کا اجلاس چلا، واپسی پر آئی جی پنجاب انعام غنی نے صحافیوں کو جواب دینے گریز کیا۔