• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنیل شیٹھی کا جعلی پوسٹر، اداکار نے تھانے میں درخواست جمع کروادی

بھارتی اداکار سنیل شیٹھی نے ایک جھوٹے پوسٹر سے متعلق ایک پروڈکشن کمپنی کے خلاف درخواست پولیس اسٹیشن میں جمع کروادی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اپنی درخواست میں سنیل سیٹھی نے موقف اپنایا کہ پروڈکشن کمپنی بالاجی میڈیا فلمز پرائیویٹ لمیٹڈ نے ایک جعلی پوسٹر شیئر کیا جس میں بتایا گیا کہ وہ اس فلم میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

سنیل کا کہنا تھا کہ پروڈیوسرز نے ان کی اجازت کے بغیر ان کی تصویر کا استعمال کیا ہے۔

بالی ووڈ سپر اسٹار کی دھوکا دہی سے متعلق یہ درخواست ورسوا پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی۔


ایک میڈیا آؤٹ لیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے سنیل شیٹھی کا کہنا تھا کہ ’میں نہیں جانتا کہ یہ کس کی فلم ہے، یہ کون لوگ ہیں، نہ ہی میں نے ان کے ساتھ کسی فلم کا معاہدہ کیا ہے۔‘

انھوں نے کہا کہ پروڈیوسر ان کی ساکھ کو خراب کر رہا ہے، اور وہ میرے نام پر فلم کے لیے رقوم جمع کر رہے ہیں۔

سنیل شیٹھی کا کہنا تھا کہ یہ پروڈکشن ہاؤس میری ساکھ کو خراب کر رہا ہے اسی وجہ سے میں نے ان کے خلاف درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا۔

دوسری جانب میڈیا ہاؤس کا کہنا ہے کہ ان کی جانب سے یہ معاملہ غلطی سے ہوا ہے اور وہ اس پوسٹر کی مدد سے کسی سے بھی پیسے نہیں بٹور رہے۔

تازہ ترین