• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنسی ہراسانی کے الزامات، بھارتی اداکار نے خاموشی توڑدی

جنسی ہراسانی کے الزامات اور پھر درج ہونے والی ایف آئی آر پر برطانوی فلم ’سلم ڈاگ ملینیئر‘ کے اداکار مادھر متل نے خاموشی توڑدی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے علم میں ایسی باتیں آرہی ہیں جو سچ نہیں ہیں، اور یہ بہت ہی پریشان کن ہیں۔

واضح رہے کہ اداکار مادھر متل کی سابقہ گرل فرینڈ نے ان کے خلاف جنسی ہراسانی سے متعلق درخواست 23 فروری کو جمع کروائی تھی۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مادھر کا کہنا تھا کہ انھیں ایسے واقعات کا پتہ لگ رہا ہے جو سچائی پر مبنی نہیں اور اس کی وجہ سے کافی مسائل بھی ہورہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ میرے واٹس ایپ میسجز کو کہانیوں میں ڈالا جارہا ہے، جو میری کردار کشی ہے۔


متل کا یہ بھی کہنا تھا کہ انھیں کاسٹنگ ڈائریکٹرز کے گروپ میں بھیجا جارہا ہے تاکہ مجھے کام ملنے سے روکا جائے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ وہ اپنے گھر کے واحد کفیل ہیں، وہ 7 سال کی عمر سے اپنے گھر کی کفالت کر رہے ہیں اور میڈیا میں ایسی رپورٹ سے میرے لیے مسائل کھڑے ہورہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ میں لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ میرے بارے میں میڈیا میں یکطرفہ رپورٹس کی بنیاد پر اس معاملے کا فیصلہ نہ کریں۔

مادھر متل کا کہنا تھا کہ انھیں قانون پر اعتماد ہے، اور اس معاملے حقیقت جلد سامنے آجائے گی۔

تازہ ترین