• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکہ برطانیہ کے شوہر کی کامیاب ہارٹ سرجری، مزید چند روز اسپتال میں رہیں گے

برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کے شوہر پرنس فلپ کی کامیاب ہارٹ سرجری ہوئی ہے۔ 

 بکنگھم پیلس لندن سے موصولہ اطلاع کے مطابق پہلے سے دل کے عارضے میں مبتلا 99 سالہ پرنس فلپ کی سرجری بدھ کو ہوئی۔

شاہی محل کے مطابق 16 روز سے اسپتال میں داخل پرنس فلپ ابھی مزید چند روز اسپتال میں گزاریں گے۔ 


شاہی محل نے مزید بتایا کہ پرنس فلپ کو انفیکشن کے سبب اسپتال لایا گیا تھا، اُنہیں دل کی حالت کے پیش نظر پیر کو بارتھلومیو اسپتال  پہنچایا گیا۔

تازہ ترین