• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرنس فلپ کی طبیعت ناساز، ہسپتال میں رات گزاری

لندن( پی اے )ڈیوک آف ایڈنبرا اور برطانوی ملکہ کے شوہر پرنس فلپ کو گزشتہ روز طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں انہوں نے رات گزاری ۔ انہیں حفاظتی اقدام کے تحت ہسپتال لے جایا گیا تھا ۔ شاہی خاندان کے ترجمان کی جانب سے کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ شہزادہ فلپ نارفوک میں کوئین کی سینڈرنگھم اسٹیٹ سے لندن کے کنگ ایڈورڈ ہفتم ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں داخل کرلیا ۔ بکنگھم پیلس اعلامیے کے مطابق انہیں ان کو پہلے سے لاحق عارضے کے علاج اور آبزرویشن کیلئے ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا ۔ ڈاکٹرز نے اُن کے چند ٹیسٹ کرائے ۔ وہ کچھ دن ہسپتال میں رہیں گے۔ بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق رائل فیملی کو توقع ہے پرنس فلپ کرسمس کیلئے سینڈرنگھم واپس آجائیں گے۔ پیلس نے کہاکہ پرنس فلپ اپنے ڈاکٹر کی ایڈوائس پر ہسپتال گئے تھے۔ تاہم انہوں نے ان رپورٹس کی تردید یا تصدیق کرنے سے نکار کر دیا کہ پرنس کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے لندن لایا گیا تھا اور پھر ان کے سفر کا آخری مرحلہ کار میں طے ہوا۔ توقع ہے کہ پرنس فلپ کچھ دن ہسپتال میں رہیں گے۔ شاہی خاندان کے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ پرنس فلپ کی طبیعت کے پیش نظر انہیں آئندہ چند روز ہسپتال میں رکھا جائے گا۔ ان کی عمر 98 سال ہے ۔

تازہ ترین