آپ آف لائن ہیں
جمعرات9؍ رمضان المبارک 1442ھ22؍اپریل 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

نیٹ فلکس کا رواں برس بھارت میں 41نئے شوز اور فلمیں ریلیز کرنے کا اعلان

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کی سب سے بڑی اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلکس نے رواں برس بھارت میں 41 نئے شوز اور فلمیں ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نیٹ فلیکس نے اپنے اس اقدام کو بھارت میں اگلی بڑی پیشرفت قرار دیا ہے جہاں ویڈیو اسٹریمنگ سروسز بہت زیادہ مقبول ہیں۔بھارت جہاں کی آبادی ایک ارب 30 کروڑ ہے وہ امریکی اسٹریمنگ سروس اور اس کے حریف ایمیزون پرائم ویڈیو اور والٹ ڈزنی کارپوریشن کی ڈزنی ہاٹ اسٹار کے لیے ایک وسیع مارکیٹ ہے۔یہ پلیٹ فارمز، جو مقامی زبان کے مواد کو ایک وسیع پیمانے پر پیش کررہے ہیں، صارفین کو بلنگ کے سستے منصوبوں اور پیش کشوں سے اپنی جانب راغب کرتے ہیں۔کمپنی نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ نیٹ فلیکس کے 41 نئے شوز اور فلموں میں بولی وڈ کے بڑے اداکاروں کی فلمیں، اسٹینڈ اپ کامیڈی شوز اور اوریجنل سیریز شامل ہیں۔نیٹ فلیکس کا کہنا تھا کہ اس سال ریلیز ہونے والے 41 شوز اور فلموں میں سے کچھ بھارت کے ریلائنس انٹرٹینمنٹ، ویاکوم 18 اور بولی وڈ کے ہدایت کار کرن جوہر کے دھرماٹک انٹرٹینمنٹ پروڈیوس کریں گے۔بھارت، جس کی بولی وڈ فلم انڈسٹری ہر سال ہولی وڈ سے زیادہ پروڈکشنز بناتی ہے اسٹریمنگ سروسز کے لیے بھی ایک بہت بڑی چیلنجنگ مارکیٹ ہے۔

دل لگی سے مزید