• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیکھر کپور حاضر دماغی سےفلم ’معصوم‘ کیلئے سرمایہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے

ممبئی (مانیٹرنگ دیسک)دیو آنند اور وجے آنند کے بھانجے شیکھر کپور لندن میں چارٹر اکاؤنٹنٹ کی بہترین نوکری کر رہے تھے کہ ان پر ہیرو بننے کا خبط سوار ہوا اور ملازمت چھوڑ کر بھارت آ پہنچے۔ دیو آنند کو ان کے اس شوق کا علم ہوا تو انہوں نے فلم ’عشق عشق عشق‘ میں شیکھر کپور کا یہ ارمان پورا کر ڈالا۔1982 میںدو تین فلموں کے بعدشیکھر کپور نےہدایت کاری کا ارادہ کیا۔ شیکھر کپور نے ایک کہانی لکھی، جو دیوی دت کو بھی پسند آئی۔ مزید سرمائے کے لیے دونوں بمبئی کے بڑے ریئل اسٹیٹ تائی کون کے پاس آئے تھے۔ شیکھر کپور نے دیکھا کہ متوقع سرمایہ کار کی میز اور ریک میں بچوں کی فریم کی ہوئی کئی تصاویر آویزاں تھیں۔ جو ممکنہ طور پر ان کے بچوں کی ہی ہوں گی۔ اس سے پہلے کہ یہ سرمایہ کار، شیکھر اور دیوی دت سے معذرت کرتے، شیکھر کپور کے ذہن میں ان تصاویر کو دیکھ کر امریکی مصنف ارچ سیگل کا معصوم بچے کے گرد گھومتا ہوا جذباتی ناول ’مین، وومن اینڈ چائلڈ‘ کا خیال آیا۔شیکھر کپور نے کمال ہوشیاری سے اپنی کہانی کو درمیان میں چھوڑا اور ناول کی داستان کو تھوڑی بہت تبدیلی کے ساتھ بیان کرنا شروع کیا۔ سرمایہ کار نے زور دار تالی بجائی اور بے ساختہ کہا کہ وہ اس فلم کے لیے ضرور سرمایہ لگائیں گے۔

تازہ ترین