• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریا میں مقامی کمپنی پر چینی ماسک پر آسٹرین لیبل لگانے کا الزام

ویانا(اکرم باجوہ) آسٹریا میں چینی ماسک پر دوبارہ آسٹرین لیبلنگ لگانے کا الزام پر حفظان صحت آسٹریا کا چھاپہ،رپورٹ کے مطابق ماسک تیار کرنے والوں نے چین کے ماسک پر دوبارہ لیبلنگ کرکے انہیں آسٹریا کے ماسک کے طور پر جاری کیا تھا۔ ڈبلیو کے ایس ٹی اے سنگین دھوکا دہی اور غیر قانونی کاموں کی تحقیقات کر رہا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق دونمبر ماسک بنانے والی کمپنی کے مکان کی تلاشی دو مقامات ڈوناو سٹڈ کے ایرس ٹاور پر چل رہی ہے۔ویانا ڈوناو سٹڈ کے ایرس ٹاور میں دفتر کے مقام پر اور وینر نیوڈورف میں پیداواری مقام پرمزید تلاشی کا مقصد کمرے میں سنگین دھوکا دہی کا شبہ ہے۔ کہا جاتا ہے کہ چین کے تیار کردہ ماسکس پر "میڈ ان آسٹریا" کے لیبل لگائے گئے ہیں۔دوسری جانب آسٹریا بھر میں مزید 2553نئے کورونا کیسز سامنے آگئے ہیں ۔ہوم آفس کے مطابق کورونا سے 20 اموات بھی ہوئیں۔ جہاں تک اسپتالوں کے بیڈوں کی تعداد کا تعلق ہے تو اس میں 29 کی کمی واقع ہوئی ہے۔ دوسری طرف انتہائی نگہداشت کے یونٹوں میں اضافہ ہوا ہے۔
تازہ ترین