• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضمیرفروشوں کو معاف نہیں کیا جاسکتا،الطاف شاہد

برمنگھم ( پ ر) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے صدر چوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا کہ ضمیروں کی نیلامی سے جمہوریت کی بدنامی ہوتی ہے۔ضمیرفروش درحقیقت وطن فروش ہیں ،انہیں معاف اوران پررحم نہیں کیاجاسکتا۔ پی ایس پی پاکستان اورپاکستانیوں کامستقبل ہے، ہمارے قائد سیّد مصطفی کمال نے ملک میں سیاسی ومعاشی استحکام کاراستہ ہموار اور نظام تبدیل کرنے کابیڑااٹھایاہے۔جو کردارماضی میں بڑی بڑی ڈینگیں مارتے رہے حقیقت میں انہوں نے عوام کوڈنک ما رنے کے سواکچھ نہیں کیا ، ہماری قیادت کے سواکوئی عوام کے زخموں پرمرہم نہیں رکھ سکتا۔ چوہدری محمدالطاف شاہد نے کہا کہ پی ایس پی کے مرکزی قائدین اورانتھک کارکنان عوام کامعیار زندگی بلندکرنے اورانہیں ریلیف کی فراہمی کیلئے اپناکلیدی کرداراداکر تے رہیں گے ۔ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی ناقص کارکردگی کے بوجھ سے ان پارٹیوں کی سیاست کاجنازہ زاٹھ گیا ۔انہوں نے کہا کہ مقدس ایوان میں براجمان بدعنوان اوربدزبان ایک دوسرے پرسیاسی حملے کررہے ہیں جبکہ عوام کاکوئی پرسان حال نہیں ہے۔ قومی اداروں پرحملے کرنیوالے کرداروں کی سیاسی ساکھ ڈھائی برس میں راکھ کاڈھیر بن گئی جس مسلم لیگ ن نے چندماہ قبل پارلیمنٹ میں " بوٹ"کے حق میں فیصلہ دیا ،اس کا ووٹ کوعزت دوکانعرہ فراڈ کے سواکچھ نہیں ۔انہوں نے کہا کہ قومی اداروں کوکمزورکرنے اورانہیں متنازع بنانے کی سازش میں پیش پیش پارٹیوں کی سیاست کوووٹرانتخابات والے دن اپنے ووٹ کی پرچی سے روند ڈالے گا۔ کسان کواس کی محنت کی جائزقیمت اداکرنے تک پاکستان کی معیشت ٹیک آف نہیں کرسکتی ۔انہوں نے کہا کہ پی ایس پی کی قیادت ہم وطنوں کو مافیاز کے رحم وکرم پر چھوڑنے کیلئے تیار نہیں ہے۔
تازہ ترین