• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنگین نوعیت کے الزامات پر ہٹایا گیا انسپکٹر شعور خان بنگش دوبارہ ایس ایچ اوگڈاپ سٹی تعینات

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایرانی پیٹرول ، ڈیزل و الیکٹرانک سامان سمیت دیگر سنگین نوعیت کے الزامات پر ہٹائے جانے والے انسپکٹر شعور خان بنگش دوبارہ ایس ایچ اوگڈاپ سٹی تعینات ہونے میں کامیاب ہوگئے ، نوٹیفیکشن کے مطابق مذکورہ تھانے میں تعینات انسپکٹر عنایت اللہ مروت کا تبادلہ ابراہیم حیدری کردیا گیا ،واضح رہے کہ ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کی جانب سے ایس ایچ او تعیناتی کے لیے بنائی گئی پالیسی کے مطابق انسپکٹر شعور خان بنگش نے محض 3 روز قبل ہی امتحان میں شرکت کی تھی جس میں ان سمیت محض 3 افسران ہی شریک ہوئے تھے ۔

تازہ ترین