• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کویت نے کشتی پر حملہ کرکے 4 ایرانیوں کو حراست میں لیا، فوری رہا کیا جائے: ایرانی وزیر خارجہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کویت نے خلیج فارس میں ایرانی کشتی پر حملہ کر کے 4 ایرانیوں کو حراست میں لے لیا جبکہ ایران نے اپنے شہریوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ کویت نے ایرانی کشتی پر حملہ کر کے خلیج فارس میں 4 ایرانی شہریوں کو حراست میں لیا جنہیں فوری رہا کیا جائے۔

اپنے بیان میں عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ یہ غیرقانونی عمل اس جزیرے کے قریب ہوا جسے امریکا ایران پر حملے کےلیے استعمال کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے شہریوں کی فوری رہائی کا مطالبہ اور جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

ایک روز قبل کویت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے پاسداران انقلاب سے تعلق رکھنے والے 4 افراد کو اس وقت حراست میں لیا جب وہ کویت میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید