• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، وزیراعظم

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نوجوانوں کو تعلیم، ہنر، روزگار اور کاروبار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وزیراعظم یوتھ پروگرام سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں پروگرام کے جاری منصوبوں پر پیشرفت اور آئندہ برس کیلئے نئے منصوبوں کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ 

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو تعلیم، ہنر، روزگار اور کاروبار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ نوجوانوں کو آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں عالمی معیار کی تعلیم وتربیت فراہم کر رہے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ ایچ ای سی اور وزارت آئی ٹی جامعات میں تعلیم کو عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ کریں اور وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی تکنیکی و فنی تربیت پر توجہ مرکوز کرے۔ 

وزیراعظم نے نوجوانوں کو کاروبار شروع کرنے کیلئے مختلف آسان قرضہ اسکیموں کو ایک چھتری تلے لانے کی بھی ہدایت کی۔ 

وزیراعظم نے نوجوانوں کو الیکٹرک بائیکس فراہمی کیلئے یوتھ پروگرام کو وزارت صنعت کیساتھ تعاون کی ہدایت کی۔ 

انھوں نے چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود اوران کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

قومی خبریں سے مزید