جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کراچی پر کسٹمز نے کارروائیاں کرتے ہوئے امریکی ڈالرز اور مختلف غیر ملکی کرنسیاں برآمد کرلیں۔
ترجمان کے مطابق تھائی لینڈ جانے والے مسافر سے31 ہزار امریکی ڈالر برآمد ہوئے، جبکہ برطانیہ جانے والی خاتون سے مختلف مالیت کی غیرملکی کرنسی برآمد برآمد ہوئی۔
ترجمان کے مطابق خاتون سے برآمد غیر ملکی کرنسی کی مالیت 24 ہزار 892 امریکی ڈالر ہے۔
ترجمان کے مطابق برآمد کیے جانے والے ڈالرز اور غیر ملکی کرنسیاں ضبط کرلی گئی ہیں۔