• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ، ڈویژن بنچ کی توہین رسالت مجرموں کے کیس کی سماعت سے معذرت

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل ڈویژن بنچ نے توہین رسالت کے مجرموں کی جانب سے دائر سزائے موت کے خلاف اپیلوں میں بنچ تبدیلی سے متعلق درخواست مستردکرتے ہوئے کیس کی سماعت سے بھی معذرت کر لی۔ گزشتہ روز سماعت کے دوران مدعی مقدمہ حافظ احتشام احمد پیش ہوئے۔ عدالت نے مجرمان کی اپیلوں کی سماعت کے لئے بنچ کی تبدیلی کے متعلق مدعی مقدمہ کی جانب سے دائر درخواستیں مستردکر دیں تاہم فاضل بنچ نے مجرمان کی جانب سے دائر اپیلوں کی سماعت سے بھی معذرت کر لی۔

تازہ ترین