راولپنڈی(آئی این پی) پانچ سالہ بچی سے جبری زیادتی کے مجرم کو سزائے موت سنا دی گئی۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر گوندل نے 5سالہ بچی سے جبری زیادتی کیس کا فیصلہ سنا دیا، عدالت نے ننھی طالبہ سے جبری زیادتی کے مجرم کو سزائے موت سنادی، جب کہ مجرم کو 5 لاکھ روپے جرمانہ اور 5لاکھ روپے ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے فیصلہ دیا کہ جب تک مجرم کی موت واقع نا ہوجائے پھانسی کے پھندے پر لٹکائے رکھا جائے، ایسے سفاک مجرم کسی رعایت کے مستحق نہیں ایسے مجرموں کو عبرت نشان بنانا ہوگا۔