• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف فیملی جائیداد کے ذرائع نہیں بتا رہی،نیب،وکلاءعدالت طلب

لاہور (نمائندہ جنگ)احتساب عدالت میں شہباز شریف فیملی کے اثاثہ جات منجمدکرنے کے خلاف دائر اعتراضات پر میاں شہباز شریف کے وکیل نے بحث مکمل کرنے کے لئے پھر مہلت مانگ لی، ایڈمن جج جوادالحسن نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 24 مارچ تک ملتوی کرکےوکلاءکو بحث کے لئے بھی طلب کرلیا ، وکیل امجد پرویز نے استدعا کی کہ میں چاہتا ہوں جب بحث کروں تو میرے کلائنٹ میاںشہباز شریف ساتھ ہوں، نیب کے مطابق شہباز شریف نے اپنی بیویوں کے نام پر جائیدادیں بنا رکھی ہیں، بار بار جواب مانگا گیا لیکن شہباز شریف فیملی جائیدادوں کے ذرائع بتانے میں ناکام رہی، اثاثہ جات قانون کے مطابق منجمد کئے گئے ہیں،درخواست گزار کے وکیل کا موقف ہے کہ انویسٹی گیشن کے دوران اثاثے منجمد نہیں کئے جا سکتے، شہباز شریف ،سلمان شہباز سمیت دیگر فیملی ممبران کے اثاثے منجمد کرنے کے حکم پر نظرثانی کی جائے۔

تازہ ترین