گجرات(نمائندہ جنگ) یونیورسٹی آف گجرات کے انگلش ڈپارٹمنٹ کے لیکچرارعمران اسلم کو یونیورسٹی کی طالبات کو جنسی ہراساں کرنے پر نوکری سے برطرف کر دیا گیا،تین سال قبل9 طالبات نے جنسی طور پر ہراساں کرنے پر عمران اسلم کے خلاف وائس چانسلر کو درخواست دی تھی، عمران اسلم طالبات کو امتحانات میں پہلی پوزیشن لینے کی آفرز کرنے کے علاوہ اپنے عہدہ کا ناجائز استعمال کرتا تھا۔