• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم کو موقع دینے کے بجائے عمران نے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا

لاہور (صابر شاہ) وزیراعظم عمران خان نے اپنے خلاف ممکنہ تحریک عدم اعتماد کا پیشگی اندازہ لگا لیا تھا۔ 

اسلام آباد سے سینیٹ کی عام نشست پر حکمراں اتحاد کے اُمیدوار وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے اُمیدوار سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے ہاتھوں شکست کے بعد وزیراعظم نے اَزخود ایوان زیریں سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

بجائے اس کے وہ پی ڈی ایم کو اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا موقع دیں۔ یکم نومبر 1989ء کو اس وقت کی وزیراعظم بے نظیر بھٹو اپنے پہلے دور حکومت میں 12ووٹ کی معمولی اکثریت سے اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد سے سنبھل پائی تھیں۔ 

بے نظیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے محرک سابق نگراں وزیراعظم غلام مصطفیٰ جتوئی مرحوم تھے، جو ذوالفقار علی بھٹو مرحوم کی زندگی میں ان کے وفادار اور پیپلزپارٹی کے بانیوں میں شامل تھے۔

تازہ ترین