• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین صدی کا سب سے بڑا جیو پولیٹکل چیلنج ہے، امریکی وزیرخارجہ

چین صدی کا سب سے بڑا جیو پولیٹکل چیلنج ہے، امریکی وزیرخارجہ


واشنگٹن (اے ایف پی /جنگ نیوز )امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ اینٹونی بلنکن نے چین کو صدی کا سب سے بڑا ʼجیوپولیٹکل امتحان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ضرورت پڑنے پر ہر فورم میں چین کا مقابلہ کرے گا۔

اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے بلنکن نے کہا کہ جو بائیڈن انتظامیہ موسمیاتی تبدیلی اور کورونا جیسے دنیا کو درپیش دیگر معاملات میں عسکری کارروائی اور تعاون کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم 21ویں صدی کے سب سے بڑے جیو پولیٹیکل امتحان کا انتظام کریں گے، جو چین کے ساتھ ہمارے تعلقات ہیں۔

تازہ ترین